ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر ویمنز کرکٹرز خوش

سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر ویمنز کرکٹرز خوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور دیگر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے،  ویمن کرکٹرز آئندہ کرکٹ سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مینز ٹیم کے بعد ویمنز کرکٹرز نے بھی قبل از وقت پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے، قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف، عمیمہ سہیل، انعم امین اور کائنات حفیظ نے سینٹرل کنٹریکٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا بہترین قدم قرار دیاہے، ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور عمیمہ سہیل کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ ملنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
ویمن کرکٹرز انعم امین اور کائنات حفیظ کا کہناتھا کہ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائیں گی، قومی ویمن کرکٹرز کا کہنا تھا کہ بورڈ نے کھلاڑیوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے آئندہ سیزن میں ویمن ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے اس سے قبل  پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کیلئے چار کیٹگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا، کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا۔  پی سی بی نے نے خواتین کرکٹرز کے لئے بھی ایمر جنگ کیٹیگری متعارف کروادی، نو خواتین کرکٹرز کو ایمر جنگ کیٹیگری میں شامل کیا گیاہے۔ پی سی بی کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں بسمہ معروف اور جویریہ ،بی کیٹیگری میں عالیہ ریاض ، ڈائنا بیگ اور سدرہ نواز جبکہ سی کیٹیگری میں انعم امین،ناہیدہ خان ،عمیمہ سہیل اور ندا ڈار شامل ہیں۔

پہلی مرتبہ متعارف ہونے والی ایمر جنگ کیٹیگری میں سیدہ عروب شاہ، عائشہ نسیم ، منیبہ علی ، فاطمہ ثنا،کائنات حفیظ ، نجیہ علوی، رامین شمیم، صبا نذیر اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔ کیٹیگری اے کے معاوضوں میں 30فیصد ، بی کے 33 اور سی کے معاوضوں میں 25 فی صد اضافہ کیا گیا۔ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میچ فیس اور انعامی رقم میں سو  فی صد اضافہ،کھلاڑیوں کےڈیلی الاؤنس میں 50  فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer