(ملک اشرف)پچاس سال سےزائد عمرکےایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب زاہد پرویزاقبال گوندل اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پے درپے وار جاری ہیں،یڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب زاہد پرویزاقبال گوندل اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے.زاہد پرویز گوندل نے خود کو گھر پر قرنطنیہ کرلیاجبکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کو رخصت پر بھیج دیاگیا،اس سےقبل بھی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب نےتمام لاء افسران اور ملازمین کو حکومتی ایس او پیزپرسختی سےعمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئےکہا ہےکہ ملازمین ماسک پہن کر دفترآئیں،سینی ٹائزر کااستمال بار بار کریں اورسماجی فاصلےکا لازمی خیال رکھیں، ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پرعمل درآمد کرکے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کوتحفظ فراہم کرسکتےہیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی بھی کوروناکا شکار ہوگئے،ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر شاہد آفریدی نے ٹوئٹرپرتصدیق کر دی،بقول شاہد آفریدی جمعرات سے طبیعت خراب تھی،جسم میں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کراویا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوں،شاہد آفریدی نے اپنی صحت یابی کے لئےقوم سے دعاؤں کی اپیل کی،شاہد آفریدی لاک ڈاؤن میں لوگوں کی خدمت میں کافی مصروف رہے۔
I’ve been feeling unwell since Thursday; my body had been aching badly. I’ve been tested and unfortunately I’m covid positive. Need prayers for a speedy recovery, InshaAllah #COVID19 #pandemic #hopenotout #staysafe #stayhome
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 13, 2020
واضح رہے کہ کورونا کی شدت بڑھ گئی، ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھی ناکافی ہوگئے، 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں مزید 14 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 314 ہوگئی، 971 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد 23756 ہوگئی ہے، حکومت نے لاہور کو 2 ہفتوں کیلئے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1919 نئے کیسز کے بعد تعداد 47382 ہو گئی، صوبے بھر میں کورونا سے 49 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 890 ہوگئی، سرکاری ہسپتالوں میں صرف 34 وینٹی لیٹرز خالی رہ گئے۔