ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی سفارتخانہ نےسعود یہ میں مقیم پاکستانیوں کو نوید سنادی

پاکستانی سفارتخانہ نےسعود یہ میں مقیم پاکستانیوں کو نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبرآگئی، پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئےسعودی عرب سے لاہور، اسلام آباد،پشاور، فیصل آباد اور ملتان جانے والے مسافروں کے لئے اکنامی کلاس کا کرایہ فکس کردیئے گئے.

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا گیا، حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں جو سعودی عرب سے لاہور ائیر پورٹ، اسلام آباد،پشاور، فیصل آباد اور ملتان جائیں گی، مسافروں کے لئے اکنامی کلاس کا کرایہ فکس کردیئے گئے۔

سعودی عرب سے پاکستان آنےوالے مسافر اکنامی کلاس کا کرایہ 1861ریال مقرر کیا گیا ہے، اکنامی پلس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے2182ریال رکھے گئے ہیں، ٹکٹ کے حصول کے لئے سفارتخانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں، مسافر پی آئی اے آفس مجاز ٹریول ایجنٹس یا پی آئی اے کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں، پاکستانی سفارتخانہ انتظامیہ کے مطابق اگر کسی ٹریول ایجنٹ نے فکس ریٹ سے زیادہ رقم کا مطالبہ کیا تو اس کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کے باعث  مارچ کو سعودی حکومت نے اپنے شہریوں اور غیرملکی مقیم افراد پر سفری پابندی لگائی تھی،جبکہ سعودی شہری یا اقامہ ہولڈرز کو 72 گھنٹے میں واپس لوٹنے کی ہدایت کی تھی، سعودی عرب نے بیرون ممالک سے آنےوالے عمرہ زائرین پر بھی پابندی عائد کی تھی جس کے بعداپنے شہریوں کے مکہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال عمرہ اور زیارات کے لیے سعودی عرب، ایران اور عراق جاتی ہے۔ مکہ اور مدینہ کی مسجدیں اور عراق اور شام میں مقاماتِ مقدسہ زائرین سے کھچا کھچ بھرے ہوتے ہیں۔مگر اس سال ایک بھی مسافر نہ تو سعودی عرب جا سکا نہ عراق اور ایران کیونکہ نہ تو ویزے ملے، نہ سفر کی سہولیات اور نہ ہی اجتماعات کی اجازت۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer