وفاقی بجٹ مسترد ، ایپکا نے احتجاج کی کال دیدی

وفاقی بجٹ مسترد ، ایپکا نے احتجاج کی کال دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (علی رامے) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن حاجی ظفر علی خان گروپ نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کرنے پر ایپکا نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

 

 وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 2020-21ء کا بجٹ پیش کردیا گیا لیکن وفاقی حکومت نے مالی بحران اور خسارہ ہونے پر سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا جس پرآل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن حاجی ظفر علی خان گروپ نے وفاقی بجٹ کو مسترد کردیا۔

 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کرنے پر ایپکا نے لاہور سمیت صوبے بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔ صدر ایپکاحاجی ظفر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔اب پاکستان بھر میں ریاست ایپکا کے احتجاجی مظاہر وں کو روک کے دکھائے۔

لوئرمال (قیصر کھوکھر) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ سہیل احمد، جنرل سیکرٹری چودھری غلام غوث اور پریس سیکرٹری عبدالکریم اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2020-21ء  میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ حیران کن، مایوس اور سرکاری ملازمین کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔

 

دوسری جانب   پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ سہیل احمد، جنرل سیکرٹری چودھری غلام غوث اور پریس سیکرٹری عبدالکریم اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2020-21ء  میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ حیران کن، مایوس اور سرکاری ملازمین کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔

  وفاقی بجٹ پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 36 لاکھ  سے زائد سرکاری ملازمین پر مہنگائی کے لگے گہرے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک چھڑکا گیا۔ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، یہ عوامی امنگوں کا ترجمان نہیں، وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین ہی نہیں معاشرے کے ہر طبقے کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer