سٹی 42: محکمہ لیبر کو گھریلو ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہونے لگا۔ محکمہ نے پنجاب میں گھریلو ملازمین کے ریکارڈ کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے ادارہ برائے "پاورٹی ایلیویشن ڈویژن" سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت حاصل کردہ ریکارڈ محکمہ لیبر کو فراہم کیا جائے۔ گھریلو ملازمین کا ریکارڈ پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019 کے تحت طلب کیا گیا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ کے پاس انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث وفاقی حکومت سے ریکارڈ مانگا کیا گیاہے۔ حکومت پنجاب نے صوبہ میں ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ کی منظوری چند ماہ قبل دی تھی۔ ایکٹ کے تحت گھر یلو ملازمین کی رجسٹریشن کے ذریعہ ان کو سوشل سکیورٹی کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ ملازمین کو صحت، تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ورکرز ایکٹ متعارف کروایا گیا ہے۔