سٹی42: حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ 2019-20 میں مقامی گاڑیوں پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہونے سےمقامی گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کار ڈیلرز جیل روڈ کے چئیرمین چودھری ادریس کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے بجٹ 2019-20 میں مقامی گاڑیاں جو کہ 660 سی سی سے لے کردو ہزار سی سی تک ہونگی ان پربھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جبکہ پہلے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اٹھارہ سو سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر عائد تھی۔اب تمام سی سی کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کےباعث قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
کار لائن سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پہلے ہی کارلائن کے شعبے پر بہت ٹیکس عائد ہیں اوراب فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کےباعث یہ شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔ کار ڈیلرزکا کہنا ہےکہ آنیوالےدنوں میں مقامی کارسازکمپنیاں ڈالرکی قیمت میں اضافےکو جواز بنا کرگاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیں گے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کے باعث کارلائن کا شعبہ مکمل تباہ ہوجائے گا۔