شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو پلاٹ دیئے جائیں گے

شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو پلاٹ دیئے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو پلاٹ بھی دیئے جائیں گے اورلواحقین کو شہید اہلکار کی ریٹائرمنٹ کی مدت ملازمت مکمل ہونے تک پوری تنخواہ بھی ملتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے داتا دربار کے باہر دھما کے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ نےملاقات کی، ملاقات کرنیوالوں میں شہید ہیڈ کانسٹیبل شاہد نذیر، محمد سہیل، شہید کانسٹیبل محمد صدام حسین اور محمد سلیم کے والدین، بیوگان اوربچے شامل تھے۔

وزیراعلیٰ نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کوایک ایک کروڑروپے کی مالی امداد کےچیک دیئے، اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکاروں کےاہلخانہ کو گھر اور پلاٹ بھی دیئے جائیں گے۔

لواحقین کو شہید اہلکارکی مدت ملازمت مکمل ہونے تک پوری تنخواہ بھی ملتی رہے گی، شہید اہلکار کی بیوہ، بیٹے یا بیٹی کو سرکاری ملازمت بھی دی جائےگی،  شہداء کے اہلخانہ ان کی ریٹائرمنٹ تک سرکاری گھر میں رہ سکیں گے۔

شہداء کے بچوں کو فری تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، وزیراعلیٰ نے شہید پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں شہید ہونیوالے سویلین کے اہلخانہ کیلئے بھی امدادی پیکیج کا اعلان بجٹ میں کیا جا رہا ہے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer