چیف جسٹس پاکستان نے شوگرملز مالکان کو کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

چیف جسٹس پاکستان نے شوگرملز مالکان کو کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سپریم کورٹ کا شوگرملز مالکان کو گنے کے کاشتکاروں کو جمعرات دو بجے تک واجبات کی سو فیصد ادائیگیاں کرنے کا حکم، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پرعمل درآمد نہ کرنے پر ملزمالکان کو بھگتنا پڑے گا۔

 سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ازخود کیس کی سماعت کی، شوگر ملز مالکان کے وکلاء نےعدالت کو آگاہ کیا کہ نوے سے پچانوے فیصد کسانوں کی ادائیگیاں کردی گئی ہیں۔ بقایاجات کے لئے مہلت دی جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اب 100 کے کارڈ پر پورا 100 ہی ملے گا، موبائل کارڈ کمپنیوں نے اعلان کردیا

چیف جسٹس نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات دو بجے تک سو فیصد ادائیگیاں نہ کرنے والے مالکان کو توہین عدالت کے نوٹس جار ی کر دیں گے۔ چیف جسٹس نے میاں نواز شریف کے قریبی عزیز میاں معراج کی شوگرملز کے باہر کاشتکاروں کا دھرنا فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

پڑھنا مت بھولئے: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم ریکارڈ

نواز شریف کے عزیز میاں جاوید شفیع کی طرف سے کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی پر چیف جسٹس نے تعریف کی۔ جس پر میاں جاوید شفیع نے چیف جسٹس سے چیمبر میں ملنے کی درخواست کی،جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ بڑے میاں صاحب کے ساتھ کسی جلسے میں تقریر کریں عدالت بہت مصروف ہے۔