چیف جسٹس آف پاکستان کے دورے کے بعد جناح ہسپتال کی سنی گئی

چیف جسٹس آف پاکستان کے دورے کے بعد جناح ہسپتال کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: جناح ہسپتال کی سنی گئی، آٹھ میں سے چار لفٹس کو فعال کر دیا گیا، دو کی مرمت کا کام جاری، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد تمام لفٹس ٹھیک کر دی جائیں گی۔

 سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے جناح ہسپتال کے دورے کے دوران لفٹس بند ہونے کا سختی سے نوٹس لیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ لفٹس کو فوری فعال کیا جائے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو لاحق پریشانی ختم ہوسکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جناح ہسپتال کلینیکل آنکالوجی کے آوٹ ڈور کی عمارت کا منصوبہ مکمل

چیف جسٹس کے دورے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے آٹھ میں سے چار لفٹس کو فعال بنا دیا ہے جبکہ دو کی مرمت کا کام جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں آٹھ لفٹس نصب ہیں جن میں سے چار اس وقت فنکشنل ہیں اور چند ہفتوں میں باقی بھی فعال کر دیی جائیں گی۔