ثمرہ فاطمہ: ڈیورنڈ روڈ کی گلیوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی نہ بنایا جا سکا۔ ڈیورنڈ روڈ کی گلیوں میں پانی جمع ہونے سے دربار بی بی پاک دامن آنے والے زائرین کو بھی پریشانی کا سامنا رہا۔ شہری دربار بی بی پاک دامن تک رسائی مشکل ہونے کے باعث واسا انتظامیہ کو کوستے نظر آئے۔
شہر کے دیگر مقامات کی طرح ڈیورنڈ روڈ پر بھی تاحال بارش کا پانی جمع ہے۔ دربار بی بی پاک دامن آنے والے زائرین بھی پریشانی سے دوچار رہے۔ بارش کے پانی میں پھنس کر بہت سی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہوئیں۔
دربار بی بی پاک دامن کی متعدد گلیوں میں پانی جمع ہونے سے زائرین کی مزار تک رسائی مشکل ہو گئی۔ زائرین کا کہنا ہے گلیوں میں پانی جمع ہے جس کے باعث مزار تک پیدل جانا بھی دشوار ہے۔ انتظامیہ سے گزارش ہے یہاں سے پانی کی نکاسی کرے تا کہ زائرین کی رسائی آسان ہو سکے۔