وزیراعظم شہبازشریف آج چشمہ 5 نیوکلئیرپاورپلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنےمیانوالی جائیں گے

Prime Minister Shahbaz will lay the foundation of the Chashma Five Nuclear Power Plant in Mianwali, City42
کیپشن: File Photo of Chashma Four Nuclear Power Plant, Mianwali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیراعظم نواز شریف کل میاں والی کا دورہ کریں گے. وہ   کل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ فائیو کا سنگ بنیاد رکھیں گے 

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ فائیو 1200 میگاواٹ کا منصوبہ ہے۔ 

گزشتہ ماہ پاکستان اور چین نے گزشتہ ماہ 20 تاریخ کو اسلام آباد میں چشمہ فائیو نیوکلئیرپاورمنصوبے کے ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

وزیر اعظم نے20 جون کو کہا تھا کہ اس منصوبے کو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا تھا کہ چشمہ فائیو منصوبہ مسلم لیگ نون کی سابق وزارت عظمیٰ کے دوران  2017 مین بنایا گیا تھا، اور منصوبہ کی  اہم شرائط پر اتفاق کر لیا گیا تھا۔ تاہم آنے والی حکومت نے اس منصوبے کو سرد خانے میں ڈال دیا۔

 افراط زر کی عالمی سطح پر بلند شرح کی وجہ سے اب اس منصوبے پر 2017-18 میں طے شدہ لاگت سے کہیں زیادہ لاگت آئے گی لیکن چینی حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے نہ صرف لاگت بڑھانے سے گریز کیا بلکہ تقریباً 30 ارب روپے کی رعایت بھی دی۔

چشمہ فائیو منصوبے کو بلا تاخیر شروع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ مشکل معاشی صورتحال میں چین کی جانب سے اس منصوبے میں 3.48 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری نے واضح پیغام دیا ہےکہ پاکستان ایک ایسی جگہ ہے جہاں چینی کمپنیاں اور سرمایہ کار اپنا اعتماد ظاہر کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں K3 نیوکلئیر پاور پلانٹ کا افتتاح بھی شہباز شریف نے ہی کچھ مہینے پہلے کیا ہے۔ یہ نیوکلئیر پاور پلانٹ بھی چین کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔  اب کل وہ  میانوالی میں چشمہ فائیو نیوکلئیر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔

چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن اوورسیز لمیٹڈ (CNOS) کے صدر وانگ یونگ اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے ممبر پاور محمد سعید الرحمان جون کو اسلام آباد میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ (C-5) کے یونٹ 5 کے لیے 20 جون کو  ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ (تصویر : پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد)