ہوشیار خبردار،  گھریلو ملازمین سے اپنی جائیداد کی تفصیلات چھپا کر رکھیں

 ہوشیار خبردار،  گھریلو ملازمین سے اپنی جائیداد کی تفصیلات چھپا کر رکھیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جمال الدین : چالاک ڈرائیور نے جعلی مختار عام بنا کر مالک کی اراضی فروخت کر دی ۔اینٹی کرپشن عدالت نے کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کر دی ۔ 

سینٹرل پارک کے علاقے میں ملزم رشید نے پٹواری کے ساتھ ساز بار کرکے اراضی ولید نامی شخص کو فروخت کی جس نے بعد میں اراضی سینٹرل پارک کو فروخت کر دی ۔مدعی خالد کی درخواست پر اینٹی کرپشن نے ڈرائیور رشید ،پٹواری رحمت علی اور خریدار ولید کیخلاف مقدمہ درج کیا ۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا اعوان نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے خریدار ولید اور پٹواری رحمت علی کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور رہائی کیلئے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ مرکزی ملزم ڈرائیور کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کر دی۔

پٹواری رحمت علی کی جانب سے چوہدری غلام جیلانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے ۔پٹواری رحمت علی نے عدالت کو بتایا اگر کوئی فراڈ ہوا تو وہ رشید احمد نے کیا۔رشید میرے پاس رجسٹرڈ مختار عام لایا  تھا اس کی بنیاد پر اراضی کی فرد جاری کی ۔میں نے کوئی جرم نہیں کیا نہ ہی خریدار نے کیا ۔ ملزم رشید نے سب کو دھوکہ دیا۔چالاک ڈرائیور کا مالک سے دھوکہ اور فراڈ عدالت میں موضوع بحث بنا رہا ۔