جیلوں میں قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت، سنٹرل جیل لاہورمیں 11 قیدی بچوں کی والدین سے بات ہو گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت دے دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت فراہم کر نے کی ابتدا سنٹرل جیل لاہورمیں 11 قیدی بچوں کی والدین سے بات کروا نے سے کی۔

mحکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ےہے کہ جیل میں قیدیوں کو وڈیو کال کی سہولت فراہم کرنے کا تجربہ لاہور  کی دو جیلوں میں کامیاب ہونے پر پورے پنجاب میں شروع کر دیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت کے بعد یہ پراجیکٹ شروع کیا ہے۔نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 15 اپریل کو جیلوں میں قیدیوں کو وڈیو کالنگ کے زریعہ اپنے اہل خانہ سے بات کرنے کی سہولت مہیا کرنے کی ہدایت دی تھی۔

سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں آج گیارہ قیدی بچوں نے ویڈیو کال کے ذریعے اپنےاہلخانہ کیساتھ بات کی۔ محکمہ جیل خانہ جات کے حکام کے مطابق اگلے مرحلے میں ویڈیو کال کا سلسلہ پورے پنجاب میں شروع کر دیا جائے گا۔ سنٹرل جیل اور کیمپ جیل میں ویڈیو کال کیلئے پندرہ پندرہ سسٹم لگا دئیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ کامیاب ہونے پر اگلے ماہ تمام جیلوں میں ویڈیو کال کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

قیصر کھوکھر

سینئر رپورٹر