ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک کو آگ لگانے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

 بینک کو آگ لگانے والا سیکیورٹی گارڈ گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈیفنس پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک میں آگ لگانے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔

https://c.express.pk/2023/07/2510081-privatebankguard-1689232172-476-640x480.jpg

ملزم محمد جاوید ولد فضل محمد نے نجی بینک میں آگ لگائی جس کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 392/2023 بجرم دفعہ 436/427 ت پ تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نجی بینک کو آگ لگانے کے مقدمے میں ملزم کو 2 روزہ جمسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نجی بینک کو آگ لگانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم محمد جاوید کو عدالت میں پیش کیا۔

 تفیتشی افسر نے بتایا کہ ملزم جاوید نے نجی بینک میں آگ لگائی۔ ملزم بینک میں سیکیورٹی گارڈ تعینات تھا۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
 

Ansa Awais

Content Writer