(ملک اشرف)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے ضمنی انتخابات کیلئے جاری ووٹر لسٹیں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر مصدقہ نقول نہ لگانے کااعتراض عائد کر دیا۔
جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کل 14 جولائی کو پی ٹی آئی کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کرینگے ،،عدالت ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرنے یا برقرار رکھنے کا حکم دے گی ،درخواست میں الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔
ضمنی انتخاب کے حلقوں میں دوسرے حلقوں کے ووٹر کو لسٹوں میں شامل کیا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی یے کہ عدالت ووٹر لسٹوں کو الیکشنز ایکٹ اور رولز سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے، مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 25 مئی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن سے پہلے کی ووٹر لسٹوں پر ضمنی انتخاب کروانے کاحکم دیا جائے اور ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری کے بے دریغ استعمال کو بھی روکا جائے۔