(ویب ڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کب سے کی جائے گی، یہ فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں سمری تیار کی گئی ہے اور وزارت خزانہ کارروائی مکمل کرکے سمری آگے بھیجے گی۔