قیدیوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

محکمہ جیل خانہ جات،ویڈیو کالز،قیدی،کمپنیاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)قیدیوں کا عزیزواقارب سے ہفتہ وار ویڈیوکالز پر بات کروانے کا منصوبہ تاخیرکاشکار ہوگیا،ویڈیوکالز سسٹم شروع کرنے کےلئے متعلقہ کمپنیوں نے موجودہ پی سی او سیٹ اپ کو اپڈیٹ کرنے سے انکار کردیا،جدید نظام کےلئےبڑے پیمانے پر فنڈز اورو قت درکار ہوگا۔

قیدیوں کی جیل سےعزیز واقارب کوویڈیوکالز کی سہولت کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔ محکمہ جیل خانہ جات نے ویڈیو کالزکےلئے 3کمپنیوں کےساتھ رابطہ کیاگیا۔وطین،پی ٹی سی ایل نے انکار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ موجودہ پی سی او سسٹم میں ویڈیو کالز کی اپڈیٹ ممکن نہیں، ویڈیو کالز کی وجہ سے سیکیورٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ویڈیو کالز کےلئے مکمل میکانزم تیار کرکے نیا سیٹ اپ درکار ہے، ویڈیو کالز کے لئے بڑے پیمانے پر فنڈز بھی درکار ہونگے جسکےلئے تمام ایس او پیز کو فالو کرنا ہوگا۔ویڈیوکالزکےلئے وزیراعلی کی جانب سے فوری آغاز کی ہدایت کی گئی تھی۔آئی جی جیل نے ویڈیو کالز کے حوالے سے پیشرفت بارے وزیراعلی کو آگاہ کردیا۔