سٹی 42: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔پیٹرول ڈیلرز کا حکومت سے منافع کا مارجن بڑھانے کا مطالبہ۔
پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ملک میں کم از کم اجرت 25ہزار ہو چکی ہے۔بجلی مہنگی ،جنریٹر کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وعدہ کے مطابق ڈیلرز پرافٹ مارجن 6 فیصد کرے۔