ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قانون کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

law students
کیپشن: law students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) زیر تعلیم لاء سٹوڈنٹس کے لئے خوشخبری، اٹارنی جنرل فار پاکستان اشتراوصاف نے وفاقی حکومت کے لاء افسران کو انٹرن شپ کروانے کی اجازت دے دی .

لاہور ہائیکورٹ میں کام کرنیوالے وفاقی حکومت کے لاء افسران کو پہلی مرتبہ لاء سٹوڈنٹس کو انٹرن شپ کروانے کی اجازت ملی ہے۔ اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے ہائیکورٹ میں آفس میں لاء افسران کو ہدایات دے دیں۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لمز، پنجاب یونیورسٹی، پاکستان لاء کالج،سپیریئر یونیورسٹی سمیت دیگر لاء یونیورسٹیوں کے طلبا مستفید ہوں گے، وفاقی حکومت کے لاء افسران کے ساتھ 3 ماہ کی انٹرن شپ کرنیوالے طلبا کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ اٹارنی جنرل کی ویب سائٹ پر خواہشمند زیرتعلیم طلباانٹرشپ کیلئے آن لائن اپلائی کرسکیں گے، امیدواروں کی سکروٹنی کے بعد لاء افسران انکو انٹرن شپ کیلئے ساتھ رکھ سکیں گے، انٹرن شپ پروگرام سے لاء افسران اور لاء سٹوڈنٹس دونوں کو فائدہ ہوگا۔