ویب ڈیسک:انٹربینک میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 9 پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 207 روپے 91 پیسے سے بڑھ کر 210 روپے 10 پیسے تک پہنچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے بعد روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
ماہرین کے مطابق تجارتی خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے۔