ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور ڈیزل کتنے روپے سستا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

Petrol Price
کیپشن: Petrol Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرول 30 اور ڈیزل 40 روپے تک سستا ہونے کا امکان، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آج ہی کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کیے جانے پر ردعمل دیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سمری وزارت پیٹرولیم کی جانب سے اوگرا کی سفارشات کو مدنظر رکھ کر تیار کی جاتی ہے، پیٹرولیم ڈویژن عمومی طور پر مہینے کی 14 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرتا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ  آج وزارت خزانہ کو پیٹرولیم ڈویژن سے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سمری موصول ہو جائے گی، سمری پھر وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی،  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان بھی آج ہی کر دیا جائے گا جبکہ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول 30 اورڈیزل 40 روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق انڈسٹری ذرائع نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 12 سے 14 روپے کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 25 سے 30 روپے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی نہ بڑھے تو 16 جولائی سے قیمت میں کمی ہو سکتی ہے۔