ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مونس الہٰی  کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر کر دیا گیا

مونس الہٰی  کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رہنمامسلم لیگ(ق)و رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی وفاقی کابینہ کا حصہ بن گے ،مونس الہٰی  کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر کر دیا گیا۔
  تفصیلات کے مطابق   رہنمامسلم لیگ (ق)و رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی  وفاقی کابینہ کا حصہ بن گے ، وفاقی کابینہ کےاجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مونس الہٰی کووفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر کیا گیا۔مونس الہٰی کےوفاقی وزیر بنانے کے بعد وفاق میں مسلم لیگ ق کے دو وزیر ہوں گے ، پہلے مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ بطور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں جبکہ پنجاب میں بھی مسلم لیگ ق کے پاس دووزارتیں  ہیں جن میں باؤ رضوان بطور وزیر ماحولیات جبکہ حافظ عمار یاسر بطور وزیر معدنیات اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق اور پاکستان  تحریک انصاف کے درمیان شریک اقتدار کے معامدہ کے مطابق بھی ق لیگ کو وفاق اور صوبہ میں دو دو وزارتیں  ہی ملی تھیں۔