(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسڑی کی معروف اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں،ڈرامہ انڈسٹری میں ان کو ایک خاص مقام حاصل ہے،اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام سٹوری میں اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس کو صارفین کافی پسند کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایسے بہت سے کامیاب ڈراموں میں کام کیا جن کو آج بھی لوگ شوق سے دیکھتے ہیں،اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں،اداکارہ نے اب کی بار اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سٹوری میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کی،عائزہ خان نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے مشہور گانے پر ویڈیو بنا دی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
اپنی انسٹا سٹوری پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں وہ سڑھیوں پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں،عائزہ خان نے ویڈیو میں خوبصورت لباس، میک اپ اور جیولری پہنی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اپنے سپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا اور دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں،سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی تصاویر،ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
قبل ازیں اداکارہ نے جہاز میں سفر کرتے ویڈیو بنائی اور انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی ویڈیو کے ذریعے صبح بخیر کہا تھا،ویڈیو میں وہ ہوائی سفر کر رہی ہیں اور اس دوران آسمان کی بلندیوں سے نیچے خوبصورت سفید گھنے بادلوں اور سورج نکلنے کے حسین نظارے سے خود بھی محظوظ ہو رہی ہیں اور ساتھ میں اپنے مداحوں کے لیے ویڈیو بھی بنائی۔
علاوہ ازیں اداکارہ نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھا ہے وہ مختصر ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتی بھی ہیں جو کہ خوب وائرل ہوتی ہیں، یہ ویڈیو اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جاتی ہیں،اس وقت ان کے انسٹا گرام پر 9.5 ملین فالوورز ہیں،انسٹاگرام سٹوری میں وائرل ہونے والی نئی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ عائزہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے، اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ کا روپ دھارے اپنی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=UCw7zsJl1UI