ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی ہائی  کمیشن کےوفد کاسیف سٹیز اتھارٹی کادورہ

 برطانوی ہائی  کمیشن کےوفد کاسیف سٹیز اتھارٹی کادورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: برطانوی ہائی  کمیشن سکیورٹی انچارج پیٹر موکسی کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ،وفد کوآپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر ،پکار 15اور ای چالاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔
  تفصیلات کےمطابق  برطانوی ہائی  کمیشن سکیورٹی انچارج پیٹر موکسی کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ ،وفد کو ایم ڈی راؤ سردار علی خان اور سی اواو محمد کامران خان نے بریفنگ دی گئی۔وفدکو پی پی آئی سی تھری سنٹرکے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا، ساڑھے 3 لاکھ سے زائد کیسز میں ایکٹو رسپانس کی بدولت حادثات کو روکا،پولیس کو 10480 واقعات کے ویڈیو شواہد فراہم کرچکے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن سکیورٹی انچارج نے منصوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر 70ہزار ایمرجنسی کالز کو رسپانس کرنا قابل تعریف ہے،کامیاب تجربے سے سیکھتے ہوئے سیف سٹیز منصوبے کو پاکستان بھر میں پھیلایاجانا چاہے،پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اور برطانوی ہائی کمیشن سکیورٹی انچارج کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔