ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث کرنے کی دھمکی دے کر بھتہ لینے والے گرفتار

جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث کرنے کی دھمکی دے کر بھتہ لینے والے گرفتار
کیپشن: ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: گرین ٹاؤن پولیس نے حساس ادارے کے آفیسر بن کر لوگوں کو دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار کرنے کی دھمکی دے کر بھتہ لینے والے چار ملزمان گرفتار، ملزمان نے جوہر ٹاؤن کے رہائشیوں کو جوہر ٹاؤن دھماکے میں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دیں اور بھتے کا مطالبہ کیا۔
 ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کے ملزمان نے جوہر ٹاؤن کے رہائشیوں کو جوہر ٹاؤن دھماکے میں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دیں اور بھتے کا مطالبہ کیا اور ایک شہری سے پچیس لاکھ اوبر ڈرائیور کی مدد سے وصول کر لیا۔ایس پی کے مطابق ملزمان موبائل نمبر ہیک کرکے بنک سے شہریوں کی معلومات حاصل کرتے تھے ۔

ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی نے بتایا کے ملزمان نے شہری محمد رفیق کو حساس ادارے کا افسر بن کر کال کرکے دھمکایا اور بلیک میل کیا کہ آپ کا اکاؤنٹ دہشتگردوں نے استعمال کیا ہے ، ملزمان نے دیگر شہریوں سے 55لاکھ روپے بھتہ مانگا۔ گرفتار ملزمان میں چچا بھتیجا اور ان کا کزن شامل ہیں ۔ملزمان میں ،شفیق حسین، ابوبکر اور راشد شامل ہیں جبکہ ان کا ایک ساتھی مفرور ہے۔پولیس نے ملزمان سے بھتہ وصولی کی رقم 25 لکھ بھی برآمد کر لی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer