چوتھی لہر کا خطرہ، این سی او سی کمشنر لاہور کے اقدامات کی متعرف

چوتھی لہر کا خطرہ، این سی او سی کمشنر لاہور کے اقدامات کی متعرف
کیپشن: Captain Usman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر کے پیش نظر کمشنر لاہور کے پیشگی اقدامات کی این سی او سی بھی معترف،  تمام ڈیویژنل کمشنرز کو 'لاہور ویئرز ماسک' کیمپین جیسی کیمپین شروع کرنے کی ہدایات کردی گئی۔
 کورونا وبا سے لڑنے کے لیے کمشنر لاہور کی کاوشوں کو سراہا جانے لگا، این سی او سی نے تمام ڈیویژنل کمشنرز کو کورونا سے بچاؤ کے لیے کمشنر لاہور کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی کیمپین کو فالو کرنے کی ہدایات دے دی، کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی جانب کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر' لاہور ویئرز ماسک'  کیمپین متعارف کروائی گئی ہے۔

کیمپین کے تحت چار کروڑ 80 لاکھ ماسک شہریوں کے گھروں کی دہلیز پر اور شہر میں بانٹے جائیں گے۔ این سی او سی کی جانب سے تمام ڈیویژنل کمشنرز کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ تمام اضلاع میں لاہور انتظامیہ کی طرز پر کورونا ایس او پیز اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، تمام اضلاع میں 'لاہورویئرز ماسک'  کمپین جیسی کیمپین لانچ کی جائیں،عید الاضحی کے پیش نظر کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے،مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد اور ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer