ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت پر قاتلانہ حملہ

Former MQM Leader
کیپشن: Former MQM Leader
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وائس آف کراچی کے چیئر پرنس اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ندیم نصرت قاتلانہ پر ہیوسٹن میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ  خوش قسمتی محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس آف کراچی گروپ کے جنرل سیکرٹری عمران حسین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ندیم نصرت کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، ان کے علاوہ ایم کیوایم کے سابق رہنما واسع جلیل نے بھی ندیم نصرت پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی ، پولیس کو شکایت درج کروا دی گئی ہے۔

وائس آف کراچی کے ترجمان کا کہناہے کہ ندیم نصرت سینٹرل انفارمیشن سیکرٹری شاہد فرہاد کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھو دیش کے خلاف ان کے بیان کے بعد ان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں میں اضافہ ہوگیا تھا اور ایم کیوایم سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد 3 سال تک سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تشدد کی کالز جاری کی جاتی رہیں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer