ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حفیظ شیخ بھی نیب کے شکنجے میں آگئے

Hafeez Sheikh
کیپشن: Hafeez Sheikh
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حفیظ شیخ وزارت سے نکلے تو نیب پیچھے لگ گیا، نیب کراچی نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں دو ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کچھ انکوائریز بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نیب حکام نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ ، سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف، سابق چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ان تینوں افراد پر قومی خزانے کو 11 ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اجلاس میں سابق ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفیٰ پھل کے خلاف بھی ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے، ملزمان نے قیمتی سرکاری زمین کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیا،اجلاس میں بدعنوانی کے الزام میں سابق ڈپٹی کمشنر ویسٹ فیاض سولنگی کے خلاف بھی انکوائری کی اجازت دی گئی۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو 18 اپریل کو وزیراعظم نے مشیر برائے خزانہ مقرر کیا تھا بعدازاں عدالتی فیصلے کے بعد مشیرخزانہ سے وزیر خزانہ بنایا گیا اور انہوں نے 10 دسمبر 2020 کو وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

 

 

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer