ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کا موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی  

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا اظہر)پیر کی صبح ہونے والی بارش کے بعد لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زورٹوٹ گیا۔

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت نیچے آنے پر لاہوریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، محکمہ موسمیات نے آج رات اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ 
 گزشتہ روز سوموار کی صبح لاہور میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ لاہور میں 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 53 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جیل روڈ پر 18.4، ایئرپورٹ 32.6، گلبرگ میں 15.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ لکشمی چوک میں 30، اپر مال 15، مغلپورہ 19اور تاج پورہ میں 17 ملی میٹر ،نشتر ٹاﺅن میں 33 ، چوک ناخدا میں 32، پانی والا تالاب میں 27 ملی میٹر ،فر خ آباد میں 53، گلشن راوی میں 27.5 اور اقبال ٹاؤن میں 25 ملی میٹر ،سمن آباد 20 ،جوہر ٹاﺅن میں 15 اور پنجاب یونیورسٹی 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔