(سعید احمد سعید) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پرندوں کی آمد میں اضافہ، شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پی کے 6202 سے لاہور ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بوئینگ 777 طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا ،پرندہ ٹکرانے سے بوئینگ 777 طیارے کو نقصان پہنچا جبکہ طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔
شارجہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 6202 کے ساتھ ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے وقت پرندہ ٹکرا گیا، کپتان طیارے کو بحفاظت اتار لیا، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے اکے ایک انجن کونقصان پہنچا جسکے باعث پرنبوئینگ777 طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ طیارا گراؤنڈ ہونے کے بعد فورا پی آئی اے کے انجنئر انجن کی مرمت کا کام کر رہے ہیں.
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزبارشوں کی وجہ سےبڑی تعدادمیں پرندوں نے لاہور ایئرپورٹ کارخ کیاتھا اور لاہور ائرپورٹ پر گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا نے کا دوسرا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، اس معاملے پر مینجر لاہورایئرپورٹ کا کہنا تھا کہ آج صبح بڑی تعداد میں پرندوں کی آمد کی وجہ سے ائیر ٹریفک کنٹرولر نے حفاظتی اقدامات کے تحت کچھ پروازوں کواڑان بھرنے سے کچھ دیر کے لیے روک دیاگیاتھا، پرندوں کوبھگانےکیلئےبرڈشوٹرزموجودتھے، برڈشوٹرز نےپرندوں کوبھگایا، پی آئی اےکےکپتان نےبھی زیادہ پرندوں ہونےکی اطلاع دی تھی، بارش کے باعث رن وے کے اطراف میں پرندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا۔