ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرج ہال ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا

میرج ہال ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) میرج ہالز،کیٹرنگ سروسز، مارکیز، ریسٹورنٹس ایسوسی ایشنزسے منسلک 37 شعبوں کی بزنس کمیونٹی نے صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال سے تفصیلی مزاکرات کے بعد اپنااحتجاج موخر کردیا۔ صوبائی وزیر نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ میرج ہالز، کیٹرنگ سروسزاورریسٹورنٹ یکم ستمبر سے کھول دیئے جائیں گے۔
میرج ہالز، کیٹرنگ سروسز، ریسٹورنٹ اوردیگرتنظیموں نے کاروبار کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا میرج ہالز،کیٹرنک سروسزاور ریسٹورنٹس کی بندش سے لاہور سمیت پورے پنجاب میں لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔ بعدازاں سی سی پی او آفس میں صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مظاہرین کے وفد سے مذاکرات کئے اور یقین دھائی کرائی کہ یکم ستمبرتک میرج ہال اور ریسٹورنٹس کھول دیئے جائیں گے۔
لاہور سمیت پنجاب بھرسے آئے ہزاروں مظاہرین نے احتجاج میں حصہ لیا۔ مظاہرین کاکہنا تھا میرج ہالز، مارکیز، کیٹرنگ سروسز،پکوان سنٹرز،ریسٹورنٹس،فلاور ڈیکوریشن،فوٹو سروسز سمیت دیگر 37 شعبوں کی طویل بندش سے کاروباری برادری کا صبرجواب دے گیا ہے۔ صوبائی وزیرکی یقین دھانی پراحتجاج موخرکررہے ہیں اگر مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ دھرنا دیں گے۔
میرج ہالز،ریسٹورنٹس،کیٹرنگ سروسزاوران سے منسلک سینتیس شعبوں کے مظاہرین نے کہا کہ اگر حکومت نے ان کی بات نہ سنی تو پھر اسلام آباد جاکر دھرنا دیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer