ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ

ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) رواں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی سونے کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کرڈالی، رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتیوں میں 1000 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 500روپے پر جا پہنچیں، جیولرز اور صارفین نے سونے کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں 1000 روپے اضافہ دیکھا گیا،جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 500روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ روپے کا ہوگیا ہے۔  رواں کاروباری ہفتے کےآغاز پر عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونے کی قیمت 1813ڈالر تک پہنچ گئی۔

صارفین نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئئی قیمتوں کے باعث سونا متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر نکل گیا متوسط طبقہ ایک لاکھ روپے فی تولہ سونا خریدنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، جیولرز برادری کے قائدین نے کہا کہ جب تک ڈالر کے مقابلے ملکی کرنسی مضبوط اور ایکسپورٹ بہتر نہیں ہوتی تب تک سونے کی قیمتیں کم نہیں ہوسکتیں۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، روپے کی قدر میں 28 پیسے مزید کمی واقع ہوگئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 166.35 سے بڑھ کر 166.63 روپے پر بند ہوا۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کا نوٹس لیتے ہوئے قیمت کو کنٹرول کرنا چاہئےتاکہ ملکی معیشت کو مزید نقصانات سے بچایا جا سکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer