ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک پر دوستی کی سزا، لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

ٹک ٹاک پر دوستی کی سزا، لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) دنیا بھر میں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے مگر کئی لوگوں پر اس کے استعمال کی زیادتی کے الزامات بھی عائد ہوتے رہتے ہیں۔ جہاں سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے تو اسی سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات بھی پڑرہے ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ٹک ٹاک کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ ہر نوجوان اپنی ویڈیوز بناکر مشہور ہونے کے چکر میں پڑا ہوا ہے۔ لیکن اس ٹک ٹاک کےزیادہ استعمال سے بہت سے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ لاہور کے علاقے میں ملت پارک کی رہائشی لڑکی کو ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی مہنگی پڑ گئی، دوست نے ساتھی سے ملکر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ میری 20 دن پہلے شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی، شیراز نے مجھے ملنے کیلئے سمن آباد بلایا۔ جب میں پہنچی تو گاڑی میں زبردستی بٹھا لیا، جس میں اسکے 2 دوست بھی تھے۔ شیراز نے اپنے دوست کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں زیادتی کی۔

متاثرہ لڑکی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ ملت پارک میں درخواست دیدی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل کروانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے ٹک ٹاک پر بنائی جانے والی چند ویڈیوز پر یہ الزام بھی عائد کیاجاتا ہے کہ ان میں سماجی اخلاقیات کا خیال نہیں رکھاجاتا اور فحاشی و عریانی پھیلائی جاتی ہے۔