ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ایئر لائن کو بڑا جھٹکا لگ گیا

قومی ایئر لائن کو بڑا جھٹکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید)عالمی وبا کورونا وائرس اور برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا کے لئے آپریشن کی بندش سے قومی ایئرلائن کو رواں سال ہدف پورا کرنے میں شدید مشکل ہوگیا، پی آئی اے کو 100ارب روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن(پی آئی اے) کے لئے یہ سال  شدید مالی بحران کی علامت ثابت ہورہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث  پی آئی اے پروازوں کو بندش کا سامنا ہے دوسری جانب متعددپائلٹس کے جعلی لائسنس کانیا پنڈورا باکس بھی کھول چکا ہے جس نے ائیرلائن پر سوالیہ نشانات لگادیے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث حج و عمرہ سیزن بیرون ممالک  امریکہ یورپ سمیت اندرون ملک پروازیں متاثر ہونے سے پی آئی اے کو 100ارب روپے سے زائد کے نقصان کا امکان ظاہر کیا گیا،پی آئی اے نے ریونیو کا ہدف 196 ارب روپے رکھا تھا،پی آئی اے کو امریکہ میں آپریشن کی بندش کی وجہ سے 5 پروازوں پر 28 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان کا سامناہوا۔

پی آئی اے کو امریکہ کے لئے 12 پروازیں آپریٹ کرنے کی خصوصی اجازت ملی تھی جس پر قومی ایئر لائن نے امریکہ کے لئے 7 پروازیں آپریٹ کی، علاوہ ازیں 5 پروازوں کو امریکہ کے لئے براہ راست پروازیں آپریٹ کر نی تھی ۔پی آئی اے برطانیہ کے لئے ہفتہ وار 23پروازیں آپریٹ کررہی تھی جبکہ یورپ کے لئے 6پرواز آپریٹ ہوتی تھی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ یورپی یونین کی جانب سے پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سے33ارب روپے سے زائدریونیو  کےنقصان کا خدشہ ہے۔سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی بندش سے رواں سال پی آئی اے حج آپریشن بھی نہیں ہو سکا جس کے باعث قومی ائرلائن کو 12ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔

پی آئی اے کو عمرہ سیزن نہ ہو نے کی وجہ سے 5 ماہ کے دوران ساڑھے 9 ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا۔پی آئی اے عمرہ سیزن میں ایک سال کے دوران 22 ارب روپے کا ریوینو حاصل کرتا ہے. کورونا وائرس کی وجہ عمرہ زایرین پر پابندی کی وجہ سے بھی پی آئی اے کو نقصان پہنچا۔ کورونا وائرس کی وجہ ے علاقائی آپریشن بھی متاثر ہوا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer