( سٹی 42 ) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی نیب لاہور آفس میں حمزہ شہباز سے ملاقات، دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی، مریم نواز کہتی ہیں کہ حمزہ شہباز کے حوصلے بلند ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف سے نیب لاہور آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کیپٹن (ر) صفدر اور اہلخانہ بھی ہمراہ تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان 30 منٹ ملاقات جاری رہی، جس میں سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی, اس موقع پر مریم نواز نے اپنے والد کا اہم پیغام بھی حمزہ شہباز کو پہنچایا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے ملاقات کا ایک دن مختص ہے مگر حمزہ شہباز سے ملاقات کے لیے مجھے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کے حوصلے بلند ہیں۔ ملاقات کے دوران حمزہ شہباز کی 6 ماہ کی بیٹی جب اپنے والد سے ملی تو اس کے چہرے کے تاثرات دیدنی تھے۔