وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس خدمت مراکز کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس خدمت مراکز کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) وزیراعلیٰ پنجاب نے گریٹر اقبال پارک میں پنجاب کے 36 اضلاع کیلئے موبائل پولیس خدمت مراکز کا افتتاح کردیا، وزیراعلی عثمان بزدار کہتے ہیں پولیس کی ملازمت محض نوکری نہیں، محکمہ عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے ظلم کرنیوالوں کے ہاتھ روکے اور مظلوم کی مدد کرے۔

وزیراعلیٰ نے گریٹر اقبال پارک میں پولیس خدمت مراکز کا افتتاح کیا، آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پولیس خدمت مراکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانیوالی 14 سروسز اور محکمہ کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے، پولیس خدمت مراکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ایف آئی آر کی کاپی اور دیگر خدمات کی باآسانی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل بروقت حل کرنے اور اسٹام پیپرز کی خدمت مراکز پر فراہمی کے حوالے سے ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ نے تقریب میں وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم میں پنجاب پولیس کے شہداء کے اہل خانہ کیلئے الگ کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کی مالی معاونت کے کیسز کلیئر کرکے ان کا حق ان تک پہنچا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے 2008 سے پنجاب پولیس کے منجمد ایف ڈی الاؤنسز بڑھانے کے دیرینہ مطالبے کی منظوری کا اعلان بھی کیا۔