ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی اہم شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ

لاہور کی اہم شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کا لوئر مال روڈ سیکرٹریٹ کا دورہ، سیکرٹریٹ تا کربلا گامے شاہ سمیت اہم شاہراہوں کی بیوٹیفکیشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 ڈی جی ایل ڈی اے کے دورہ کے موقع پر قائم مقام چیف انجینئر مظہر حسین خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈی جی کو سیکرٹریٹ انٹر سیکشن سیکرٹریٹ تا کربلا گامے شاہ لوئر مال اور پی ایم جی چوک سے پاک ٹی ہاؤس تک مین شاہراہِ قائد اعظم کی بیوٹیفکیشن، اپ لفٹ اور ٹریفک مینجمنٹ کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

 ڈی جی ایل ڈی اے کو بتایا گیا کہ نیر علی دادا آرکٹیکٹ ایسوسی ایٹس کے ماہرین کے تعاون اس منصوبے پر کام کیا جائے گا، ایم اے او کالج چوک سے سیکرٹریٹ تک سڑک بھی اس منصوبے میں شامل ہے۔

 ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ میٹرو بس سروس کے پل اور اس کے نیچے واقع سڑک کی خوبصورتی، بہترین آرائش کا کام کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer