(عرفان ملک) لاہور میں370 مقامات کو پولیس نے شہریوں کے لیے خطرہ قرار دے دیا، کرائم ہاٹ سپاٹ کی تعداد 128 سے بڑھ کر 370 ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ایسے تمام مقامات جہاں معمول کے مطابق چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہوں، ان کو ہارٹ سپاٹ ڈکلیئر قرار دیا جاتا ہے، لاہور پولیس نے کہا ہے کہ کرائم ہاٹ سپاٹ پر ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں رونما ہو رہی ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک نے کہا ہے کہ کرائم ہاٹ سپاٹ پر وارداتیں کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جس کے لیے کرائم ہاٹ سپاٹ پر پٹرولنگ اور ناکہ بندی کی جا رہی ہے، کرائم ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی 15 کی کالز کی وجہ پر بنائی گئی ہے۔
ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ کرائم ہارٹ سپاٹ پر نفری اور پٹرولنگ بڑھانے سے کرائم کا گراف نیچے آیا۔