سٹی42: شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیزبارش کا امکان ہے، ایم ڈی واسا کی جانب سے واسا ملازمین کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
صبح5 بجے سے5:40 تک شہر کے مختلف علاقوں بارش ریکارڈ کی گئی، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز اور اواینڈ ایم افسران کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جگہ پانی جمع ہونے کی شکایت نہیں ملی۔
شہر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے، شہر میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ35، کم سے کم25 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔