زید مدنی: لالی وڈ کی نئی فلم ہیرمان جا کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم عید الاضحی پرشہرسمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
لالی وڈ انڈسٹری کی عید الاضحی پرریلیز کی جانے والی فلموں کی پروموشن ان دنوں عروج پر ہے، اسی سلسلے میں فلم ہیر مان جا کا پہلا ٹریلرریلیز کیا گیا، فلم کی کاسٹ میں اداکارعلی رحمان خان، حریم فاروق، عابد علی اورآمنہ محب مرزا نے مرکزی کردار کیا ہے۔
فلم رومانس اور کامیڈی سے بھرپور ہے، پہلا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے، امید کی جارہی ہےکہ عید الاضحی پریہ فلم شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہو سکےگی۔