رضوان نقوی: ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ایمنیسٹی سکیم کیلئے آگاہی مہم تیز کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آر ٹی او ٹو محمد علی میوء کی سربراہی میں ایف بی آر کی ٹیم کی منٹگمری روڈ مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقات، ایمنسٹی سکیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ایف بی آر کی ہدایت پر آر ٹی او ٹو نے ٹیکس ایمنیسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے مہم تیز کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی میوء نے منٹگمری روڈ کا دورہ کرکے تاجر نمائندوں کو ایمنیسٹی سکیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔
محمد علی میو نے کہا کہ ایمنیسٹی سکیم کے ذریعے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کو قانونی شکل دی جاسکتی ہے۔ تاجر برادری ایمنیسٹی سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ ایف بی آر کی ٹیم میں سینئر آڈیٹر طارق نذیر اور سپروائزر مشتاق گھمن شامل تھے۔