بی بی پاک دامن مزار کی 72کنال اراضی پر تجاوزات کیخلاف درخواست پر سماعت

بی بی پاک دامن مزار کی 72کنال اراضی پر تجاوزات کیخلاف درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے بی بی پاک دامن مزار کی 72 کنال اراضی پر تجاوزات کیخلاف درخواست پر 16 جولائی کو سیکریٹری اوقاف کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

جسٹس علی اکبرقریشی نے ڈاکٹراسمیٰ ممدوٹ کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک عدالت پیش ہوئے، درخواست گزاروکیل نے موقف اختیار کیا کہ بی بی پاک دامن مزار کی اراضی پرعرصہ سے تجاوزات قائم ہیں۔ مزار کی بہتر کنال اراضی پرناجائز طور پر مکانات، دکانیں بھی تعمیر کی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بی بی پاک دامن مزار کی اپ گریڈیشن کیلئے223ملین مختص کئے تھے لیکن وہ رقم مزارکی تزئین و آرائش پر خرچ نہیں کی گئی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مزار کیلئے مختص183ملین کی اضافی رقم وفاق کوواپس نہیں کی گئی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مزار کےاطراف تجاوزات ختم کرنے اوربی بی پاک دامن مزار کی توسیع کا حکم دے، درخواست گزار نے عدالت سے دربار بی بی پاک دامن کی چار دیواری کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی۔