جو قانون توڑے گا جیل جائے گا: نگران وزیر داخلہ پنجاب

جو قانون توڑے گا جیل جائے گا: نگران وزیر داخلہ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٰٹی ( 42 نیوز) نگران وزیراداخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ انتظامیہ ن لیگی قیادت کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ نواز شریف کی گرفتاری نیب کی ذمہ داری ہے۔ ائیرپورٹ پر صرف ملازمین اور مسافر جا سکتے ہیں۔ ہم غیز جانبدار ہیں اور رہیں گئے۔ 

 نگران وزیراداخلہ شوکت جاوید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن  نے ریلی کی اجازت نہیں لی۔ ائیرپورٹ حساس علاقہ ہے۔  وہاں صرف مسافر اور ملازمین ہی جاسکتے ہیں۔ ہم قانون اور ضابطہ کے ساتھ موجود ہیں۔ ہم کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہے۔ ن لیگ کے ریلی کے شرکا قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں ، ایسا کیا تو ایکشن لیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی گرفتاری نیب کی ذمہ داری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نوازشریف اور مریم نواز کی فلائٹ ڈیڑھ گھنٹہ تا خیر کا شکار

انہوں نے مزید کہا کہ ائیر پورٹ کے اردگرد برقی تارلگے ہیں، جو نزدیک جائے گا نقصان اٹھائے گا۔ نقس امن کے تحت کچھ لوگوں کو نظر بند کیا گیا ہے ۔ان میں کوئی لیڈر شامل نہیں ہے۔ 

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈی سی لاہور نے اب تک 500 افراد کے نظر بندی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ جن میں سے 141 افراد کو سنٹرل جیل پہنچایا جا چکا ہے ، باقی کی گرفتاری اور جیل پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔