سٹی 42:ضلعی انتظامیہ لاہور کا مسلم لیگ کے صدر محمد شہباز شریف کے نام مراسلہ جاری،ن لیگ نے 13 جولائی کو کسی جلسہ اورریلی کیلئے اجازت نہیں لی ، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جلسے یا ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت سیاسی جماعت یا امیدوار کو جلسہ اورریلی کے لیے تین دن پہلے مطلع کر نا ضروری ہے۔ جس کا مقصد جلسہ یا ریلی کے مناسب سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا اور سکیورٹی اداروں سے جگہ کے بارے میں رپورٹ لینا ہے۔ مسلم لیگ ن نے تین دن پہلے 13 جولائی کو جلسہ یا ریلی سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا۔
یہ بھی لازمی دیکھیں