ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: City42 - Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیرت نقوی) لاہور شہر پر بادلوں کی کالی چادر تن گئی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں ٹھنڈی ہوائوں اور بادلوں کی کالی چادر نے موسم دلفریب بنا دیا، کالی بدلیوں نے سورج کو چھپا لیا، بچے بوڑھے جوان سبھی کے دل مچلے، تو منچلے بھی گھر سے نکل آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج  لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 کم سے کم 27 رہنے کے امکانات ہیں۔ ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔ماہرین موسمیات  نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔