ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک پارٹی کا امیدوار، دوسری پارٹی کا نشان مانگ کر دھوکا دے گا تو قانونی کارروائی ہو گی

ECP, Election Commission of Pakistan, Election Symbol, City42, Forgery , Legal action
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک پارٹی سے وابستہ امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دھوکا دے کر خود کو دوسری پارٹی کا امیدوار ظاہر کرنے کی کوششوں پر ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ اکثرامیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان درخواستوں کے ذریعے سے الیکشن کمیشن کودھوکا دیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن کودھوکا دے کرقانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

 الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسرز کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ کوئی انتخابی نشان کسی دوسرے پارٹی کے امیدوار کونہ دیا جائے،جوامیدوارکسی اورجماعت کا ممبرہو اور کسی دوسری جماعت کا نشان مانگے، وہ نہ دیاجائے۔ آراوزایسے کسی امیدوار کو دوسرا انتخابی نشان نہ دیں۔

 الیکشن کمیشن نے قانونی پوزیشن کی وضاحت کی کہ الیکشن ایکٹ کے تحت امیدوار اپنی پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے۔
ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زیادہ پارٹیوں کا رکن نہیں ہوسکتا۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جو امیدوار الیکشن کمیشن کو دھوکا دینے کی کوشش میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔