ظفر وڑائچ کی شمولیت؛  پیپلز پارٹی رحیم یار خان میں الیکشن 2002  کی تاریخ دہرائے گی

Zafar Waraich, Makhdoom Ahmad Mahmood, City42, PAkistan Peoples Party, Election2002, Election 2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رحیم یار خان میں سینئیر سیاستدان ظفر اقبال وڑائچ بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 172 سے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ بھی دے دیا گیا ہے۔

ظفر اقبال وڑائچ سابق وفاقی وزیر داخلہ، سابق ایم این اے، سابق ایم پی اے، سابق نائب صدر جنوبی پنجاب پی ٹی آئی، سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی رحیم یار خان رہ چکے ہیں۔ وہ 2002 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم این اے بنے تھے۔ ظفر اقبال وڑائچ کی شمولیت کے بعد  کہا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی رحیم یار خان میں 2002 کے الیکشن کی تاریخ دہائے گی۔  سال 2002 میں پی پی پی رحیم یار خان سے 3 قومی اسمبلی کی سیٹیں جیتی تھی۔ رئیس منیر احمد صادق آباد شہر ظفر اقبال وڑائچ رحیم یار خان شہر  اور سید تنویر حسین خان پور شہر  میں تیر کے نشان پر جیتے تھے۔  2002 میں ق لیگ  رحیم یار خان مین 2 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی  تب  مسلم لیگ قاف کے امیدوار جہانگیر خان ترین  اور مخدوم خسرو بختیار  تھے جبکہ مخدوم احمد عالم آزاد منتخب ہوئے تھے۔ 

رحیم یار خان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے سالار سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود ہیں،  ان کی سرکردگی میں پیپلز پارٹی نے جو ٹیم الیکشن 2024 کے لئے فائنل کی ہے ان میں   NA-169 (رحیم یار خان-I) - مخدوم سید مرتضیٰ محمود،  NA-170 (رحیم یار خان-II) - حامد سعید کاظمی،   NA-171 (رحیم یار خان-III) - مخدوم طاہر رشید چوہدری،  NA-172 (رحیم یار خان-IV) - ظفر وڑائچ،   NA-173 (رحیم یار خان-V) - مخدوم سید مصطفی محمود،  NA-174 (رحیم یار خان-VI) - مخدوم سید عثمان محمود شامل ہیں۔

مخدوم سید احمد محمود کی ایک اور کامیابی

  این اے 169 کے علاقہ لیاقت پور میں مخدوم سید احمد محمود  نے  پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے  پی پی 256 عامر خان چانڈیہ سے جیے بھٹو کا نعرہ لگوا دیا۔ عامر خان چانڈیہ نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس حلقہ میں  مخدوم مرتضیٰ محمود پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔