ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی نے پنجاب بار کونسل کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:ایک اور وعدہ پورا ہوا۔   پنجاب کے وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب بار کونسل کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔  

  محسن نقوی کی پنجاب بار کونسل آمد پر وکلاء نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیااور پھول پیش کیے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب بار کونسل ککی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ بار کونسل کے لئے 5  کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا ۔

وزیراعلی محسن نقوی کو پنجاب بار کونسل کی نئی بلڈنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
   محسن نقوی  نے کہا کہ وکلاء معاشرے کا اہم حصہ ہیں او ر میرے دل کے قریب ہیں۔وکلاء برادری کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔  پنجاب بار کونسل سے ملحقہ پلاٹ پر عمارت کی تعمیر کا اعلان کیا تھا،آج وعدہ پورا کر دیا ہے۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون۔ سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ۔ صدر پنجاب بار کونسل آصف شہزاد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان۔سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسکیوشن اور پنجاب بار کونسل کے دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے