(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 280 رنز بنائے، فخر زمان 101 اور محمد رضوان 77 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حارث سہیل 22،آغا سلمان 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کیویز کی جانب سے ٹم ساؤتھی 3، لوکی فرگوسن ن2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔
کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق کی جگہ شان مسعود اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔