پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف کارروائی کا آغاز  

pti,members,Punjab assembly,City42
کیپشن: Momina waheed,Faisal cheema,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے دوران غیرحاضر رہنے والی مومنہ وحید اور فیصل فاروق چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے،شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ذاتی حیثیت میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے روبرو پیش ہوں،شوکاز نوٹس میں دونوں ارکان کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے بطور پارلیمانی رکن پی ٹی آئی کی پالیسی سے انحراف کیا، 14 جنوری کو پارٹی چیئرمین کے روبرو حاضر ہوں۔